دیکھو تو سہی دوستو اک بار حسن کا
انداز حسیں خوب ہے کردار حسن کا
بیشک یہ روایت ہے یہاں شک نہیں کچھ بھی
رو آپ سے ملتا ہے اے سرکارﷺ!حسن کا
کونین بنیں جس کے طفیل آئے یہاں ہم
ہے نانا وہی مالک و مختار حسن کا
خالی نہیں جائے گی دعا مانگ کے دیکھو
مقبولِ خداوند ہے دربار حسن کا
احسان تو مجھ پہ ہے بہت فضل نبی سے
زہرا کا حسین آپ کا کرار! حسن کا
اے کاش یہ محشر میں کہیں مجھ سے فرشتے
جا سوئے جناں تو ہے وفادار حسن کا
ہے نار جحیم اس کا یقیناً ہی ٹھکانہ
کس کا ؟ جو ہے سرکار کا غدار حسن کا
دوزخ میں کہاں اتنی مجال اس کو جلائے
جس قلب میں ہے جلوہ نما پیار حسن کا
سینے میں ہے ارمان یہی فضل خدا سے
مشہود رضا کر لوں میں دیدار حسن کا
کلامِ : مشھودرضاقادری بلرام پوری
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
0 Comments