06, Manqabat E Huzoor Aala Hazrat, Kalam E Muhammad Husain Mushahid Razvi, Main Nisar Kion Na Raza Pe Hoon Mujhe Jis Ne Rab See Mila Diya, Ft. Zubair Raza Chishti, ZRC ACADEMY,


میں نثارکیوں نہ رضاؔ پہ ہوں،مجھےجس نےرب سےملادیا
اُسی رب کا حمد سرا ہوں میں کہ شعورِ فکرِ رضاؔ دیا

میں رضاؔ رضاؔ ہی کہا کروں ، مجھے عشقِ شاہِ دنیٰ دیا
مجھے بھیک لینے کے واسطے ، درِ مصطفیٰ کا پتا دیا

ترے در سے شان صحابہ کی مرے ذہن و دل پہ عیاں ہوئی
مجھے اہلِ بیت کا مرتبہ تری فکر نے ہی بتادیا

میں نثار آل رسول پر کہ انہی کے فیضِ نگاہ نے
سبھی اہل حق کو رضا کے جیسا عظیم راہ نما دیا

نہ جمالِ حق کا شعور تھا نہ تھا فہمِ باطل و باطلاں
مجھے حق سے تُو نے ملادیا ، مجھے راہِ حق پہ چلا دیا

ترے نام پر میں فدا ہوا میں رضا رضا ہی پڑھا کیا
ترے نام نے ، ترے عشق نے ، مجھے نیک نام بنا دیا

میں نثار تیرے کلام پر جو ہے منفرد اے مرے رضاؔ
سبھی کہہ رہے ہیں یہ برملا تُو نے جامِ عشق پِلا دیا

نہ تھا کچھ شعورِ سخن وری ، نہ تھا کچھ سلیقۂ نعت بھی
"تری نعت گوئی نے اے رضاؔ ، مجھے نعت کہنا سکھا دیا"

مجھے اے مشاہدِؔ رضوی کیوں نہ رضاؔ پہ خوب ہی ناز ہو

کہ اسی نے ذوقِ سخن دیا اور اسی نے شوقِ ثنا دیا

  کلامِ :- محمد حسین مشاہدؔ رضوی

÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷

Post a Comment

0 Comments