عشق محبوب خداسےتربترکرزندگی
لطف دیگی زندگی ایسی ملیگی چاشنی
تھاجہالت چارسواورتھااندھیرابام پر
آپ کے آنےسےآئی آگہی و روشنی
جسم اقدس کی مہک کےسامنے سب بےمہک
مشک نافہ ہویاعنبریاکہ ہووہ صندلی
سر پہ جسکورکھنےکومل جائے نعل مصطفےٰ
ماندہےپھراسکےآگےکل جہاں کی خسروری
اس قدربخشاخدانےنورمیرےآقا ﷺ کو
جس جگہ جائیں وہاں سے بھاگ جائے تیرگی
نوکری مل جائےدربار محمدﷺ میں مجھے
ان کی چوکھٹ چوم کرخود کہہ رہی ہے سروری
گفتگومیں چاشنی اور تھی مہک کردار میں
جوبھی ملتاآپﷺ سے کرتاہمیشہ دوستی
کاش فرمائیں نبی محشرمیں اےاحسان پڑھ
جولکھاکرتاتھا میری شان میں توشاعری
کلام :- احسان رضا قادری
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
0 Comments