چاند نکلا ربیع الاول کا
سارا عالم خوشی سے جھوم اٹھا
اِس مہینے میں ان کی آمد ہے
جن کے صدقے بنی ہے یہ دنیا
ہم مناتے ہیں ہم منائیں گے
جشن میلاد سید والا
بزم سجنے لگی بہر جانب
ہو رہا ہے حبیب کا چرچا
آنے والے ہیں آمنہ کے گھر
جان حوا و آدم و عیسیٰ
ان کا ہر اک غلام شاداں ہے
غمزدہ ہیں حضور کے اعدا
خیر مقدم حضور کا کرنے
قدسیوں کا ہجوم ہے اترا
ان کی آمد کی ہے گھڑی آئی
گنگنا نعت راحت خستہ
کلامِ : راحت انجم ممبئی
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
0 Comments