مرحبا مرحبا واہ کیا بات ہے
آگئےمصطفی واہ کیابات ہے
رب کے محبوب کا خوب سے خوب کا
ہم کو دامن ملا واہ کیا بات ہے
ہر طرف روشنی روشنی ہوگئی
ہرکوئی خوش ہواواہ کیابات ہے
آمد مصطفی سے غریبوں کے بھی
دل کا گلشن کھلا واہ کیا بات ہے
زندہ رہنے کا حق بیٹیوں کو ملا
آئے جب مصطفی واہ کیا بات ہے
تیسرے ماہ کی بارہ تاریخ کو
آئے نورخدا واہ کیا بات ہے
جس کی خاطر بنایا خدا نے جہاں
وہ نبی آگیا واہ کیا بات ہے
زندگی کو نئی زندگی مل گئی
رب کا نور آگیا واہ کیا بات ہے
اے نفیس ان کی تم نعت ایسی کہو
دل سے آئے صدا واہ کیا بات ہے
کلامِ محمد نفیس مصباحی بلرام پوری
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
0 Comments