بریلی والے امامِ اہل سنن رضا خان اعلیٰ حضرت
ہیں معجزات محمد مصطفیٰ کا فیضان اعلیٰ حضرت
بڑھا رہا ہے تمہارا رتبہ خدا ہر ایک آن اعلیٰ حضرت
عظیم ہو تم تمہیں سمجھنا نہیں ہے آسان اعلیٰ حضرت
نعیم، عبد العلیم، امجد، ظفر، ضیا، مصطفیٰ و حامد
ہوئے تمھارا ہی فیض پا کر یہ سارے ذی شان اعلیٰ حضرت
خدا نے عرفان و آگہی کی لیاقت تامہ عطا کی
ہیں حق و باطل کے فیصلے کے عظیم میزان اعلیٰ حضرت
ورق ورق پر لگے ہیں نعت رسول ذی جاہ کے حدائق
ہے جوہر عشق مصطفائی تمہارا دیوان اعلیٰ حضرت
کتاب و سنت سے وہ مبادی عطا کیے ہیں حضور تم نے
بھلا نہ پائیں گے اہل سنت تمہارا احسان اعلیٰ حضرت
نبی کا دشمن ہمارا دشمن نبی کا پیارا ہمارا پیارا
بڑی وضاحت سے کر گئے ہیں یہ عام اعلان اعلیٰ حضرت
ہوں اس تفقہ کی شان و عظمت پہ کیوں نہ حیراں زمانے والے
تمھارے فتووں نے نجدیت میں اٹھائے طوفان اعلیٰ حضرت
نبی کی ہم جان جائیں عظمت کریں عقیدے کی بھی حفاظت
اسی لئے ہم کو دے گئے ہیں یہ کنز الایمان اعلیٰ حضرت
محبتوں کے عقیدتوں کے خراج کرنے کو پیش ارفق
خیال و فکر سخن نے اب کے چنا ہے عنوان اعلیٰ حضرت
کلامِ :- احمدرضافہرقادری (ارفق)
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
0 Comments